اسلام آباد (جیوڈیسک) پولیس اور عوام کے تعلقات کے حوالہ سے سیمنار سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ سندھ کے حالات پہلے سے بہتر ہیں جمہوریت کا حسن ہے کہ لوگوں کو اپنی بات کہنے کا موقع ملے سیاسی جماعتوں میں لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔
ایک سوال پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ سرفراز مرچنٹ نے ایف آئی اے کو بیان جمع کرانے کی حامی بھر لی ہے۔ حقوق نسواں بل پر اسلام مخالف شقوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور علما سے تجویز بھی طلب کر لی ہے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں بے مثال ہیں۔ اپنے بچوں کو پُرامن پاکستان دینا چاہتے ہیں۔ افغانستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں امن چاہتے ہیں۔