کراچی (جیوڈیسک) آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائمز سے متاثرہ علاقوں میں پولیس کا نظام موثر بنایا جائے اور منظم جرائم کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔
آئی جی سندھ کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ وسائل میں افرادی قوت کا بہترین استعمال کیا جائے، پولیس افسران فرائض ایمانداری اور ذمے داری سے انجام دیں ۔فرائض کی ادائیگی میں بددیانتی یا کسی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہو گی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ افسران ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ اور جوئے و منشیات کے اڈوں کا خاتمہ یقینی بنائیں۔