لاہور (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے پر ردعمل میں کہا کہ پرویز مشرف نے نواز شریف کے ساتھ بہت زیادتی کی۔
پرویز مشرف سے براہ راست متاثرہ نواز شریف خاموش ہیں تو باقی جماعتیں کیا کریں۔ پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ نواز شریف خود بھی راضی ہیں۔ آئین میں آرٹیکل 6 شامل کرنے والے بھٹو کو ہی یہ آرٹیکل نہیں بچا سکا۔
پرویز مشرف کے معاملے پر حکومت پہلے ہی دباؤ میں تھی۔ حکومت نے جان چھڑانے کیلئے معاملہ عدلیہ کے حوالے کیا۔