مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) سانحہ یوحنا آباد میں زندہ جلائے جانے والے محمد نعیم کی پہلی برسی آج بعد نماز عصر منائی جائے گی، برسی میں جزل سیکرٹری جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، ضلعی امیر جماعت الدعوہ قصور رانا محمد اشفاق خصوصی خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ یوحنا آباد میں زندہ جلائے جانے والے مصطفی آباد للیانی کے رہائشی محمد نعیم کی پہلی برسی 17مارچ بروز بدھ بعد نمازعصر ان کی رہائش گاہ نیواں تھہ میں منائی جائے گی، جس میں جزل سیکرٹری جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، ضلعی امیر جماعت الدعوہ قصوررانا محمد اشفاق خصوصی خطاب کریں گے۔
سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی،، محمد نعیم کے بھائی حافظ محمد سلیم نے کہا کہ سانحہ یوحنا آباد 15مارچ کو ہوا تھا جس کی تدفین 17مارچ کو ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد کی گئی تھی۔