کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار اور وسیم اختر نے شہر میں جاری صفائی مہم کے چھٹے روز جامعہ کراچی کا رخ کیا۔ انہوں نے وہاں پہلے جھاڑو لگائی اور پھر کچرا اٹھایا۔
نامزد میئر کراچی وسیم اختر نے بھی صفائی مہم میں بھر پور حصہ لیا اور طلباء سے کہا کہ صفائی مہم جامعہ کراچی سے نکل کر دیگر تعلیمی اداروں تک جائے گی۔
صفائی مہم سے فراغت ہوئی تو بھوک کے ہاتھوں مجبور کیفے ٹیریا پہنچے اور سموسوں اور برگرز پر ہاتھ صاف کئے۔ متحدہ کے رہنماؤں اور کارکنوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صفائی مہم کو جاری رکھا جائے گا۔