اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس نے گزشتہ شب 303 غیر ملکیوں کو نوٹسز جاری کر کے اپنے کوائف فراہم کرنے کیلئے 24 گھنٹے کا وقت دیا تھا۔
اسلام آباد میں مقیم غیر ملکیوں کو دیا گیا وقت آج شام چھ بجے ختم ہو جائے گا، تاہم تاحال صرف تین غیر ملکیوں کی جانب سے تھانہ کوہسار میں کوائف جمع کرائے گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ڈیٹا فراہم نہ کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف شام کے بعد انکے گھروں کے راستے بلاک کر دئیے جائینگے۔ سٹی زون میں 198 جبکہ صدر زون میں 102 غیر ملکی رہائش پزیر ہیں۔