کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) طارق پہاڑ ہی تاجر برادری کا اصل نمائیند ہے،الیکشن میں بلا مقابلہ منتخب ہوئے اوچھے ہتھکنڈوں اور دو نمبری کے ذریعے خود کو منتخب کرانے والے ہر گز نہیں مانتے۔
ان خیالات کا اظہار انجمن آڑتھیان سبزی منڈی کے سر پرست شیخ ایوب ،نائب صدر عتیق الرحمن ،چئیرمین محمد رمضان ،جنرل سیکٹری ملک امان اللہ جکھڑ ،فنانس سیکٹری محمد رفیق بھٹی ،بلال حسین خان،عبدالحمید خان ،زاہد محمود عارفی ،نظام الدین سواگ، عبدالوحید، نثار انجم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا۔
انہوں نے کہا کہ طارق پہاڑ انتہائی محنتی شخص ہے ،جس نے اپنی پوری زندگی عوامی فلاح بہبود اور تاجر برادری کی خدمت میں صرف کردی ان پر بہودہ الزامات لگانے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں اور یاد کریں تمہارے ساتھ پچھلے ادوار میںجو حشر ہوئے ہر موقع پر طارق پہاڑ نے تمہارہ ساتھ دیا جبکہ وسیم ڈیزی پر گھٹیا قسم کی حرکت کی وجہ سے مقدمہ بنااور پولیس نے گرفتار کیا لیکن طارق پہاڑ نے ہی اس کو چھڑوایا ۔انہوں نے کہا کہ اس کو احسان فراموشی کہتے ہیں۔۔