نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مشہور میوزیم مادام تساؤ کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔ ماہرین نے مومی مجسمہ بنانے کیلئے نریندر مودی کے جسم کی پیمائش مکمل کر لی ہے۔
اطلاعات ہیں کہ لندن، ہانگ کانگ، بینکاک اور سنگاپور میں قائم مادام تساؤ میوزیم میں ان کے مومی مجسمے نصب کر دیئے جائیں گے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق مادام تساؤ میوزیم کے ماہرین نے بھارت جا کر نریندر مودی کے جسم کی پیمائش کی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بھارتی شخصیات مادام تساؤ کی زینت بن چکی ہیں۔ ان میں مہاتما گاندھی، اندرا گاندھی، ہالی ووڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور مادھوری ڈکشٹ بھی شامل ہیں۔