کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم کی جانب سے حقوق نسواں قانون پر مولا نا فضل الرحمن کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ خواتین پاکستان کی آبادی کا غلب حصہ ہیں اسلئے ان کی حالت و حالات میں بہتری لائے۔
انہیں تشدد و ہمہ اقسام استحصال نجات دلائے اور تمام حقوق فراہم کئے بغیر قومی ترقی ممکن نہیں ہے لیکن پاکستان چونکہ اسلامی ریاست ہے اسلئے اس میں بننے والے تمام قوانین کا اسلام و شرع کے سانچے میں ڈھلا ہونا ضروری ہے۔
اسلئے جس کیلئے تمام طبقات ‘ فقہات اورمسالک کے جید علماءپر مشتمل دینی پارلیمنٹ تشکیل دی جائے اور ہر قانون کے اطلاق سے قبل اسے دینی پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے تو قوانین کے نفاذ کے بعد ان پر مذہبی حلقوں کے تحفظات سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے اور اسلام و شرع کے مطابق ریاستی نظام کو بھی فعال بناکر ہر شہری کو یکساں حقوق ‘ تحفظ اور سہولیات و مراعات کی فراہمی بھی ممکن بنائی جاسکتی ہے۔