ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپانی کمپنی سونی آنجہانی پاپ سٹار مائیکل جیکسن کے لواحقین کو 750 ملین ڈالرادا کرے گی۔
سونی کی مائیکل جیکسن کی زندگی میں ان کے ساتھ سونی اے ٹی وی میوزک پبلشنگ کا معاہدہ ہوا تھا جس کی رو سے مائیکل جیکسن نے سونی کے ذریعے متعدد گانوں کے پبلشنگ کے حقوق حاصل کئے تھے۔
سونی کے مطابق مائیکل جیکسن نے کمپنی میں جو سرمایہ کاری کی اس کے عوض ان کے حصے کے 750 ملین ڈالر جمع ہو گئے ہیں جو وہ ان کے لواحقین کو ادا کریں گے۔