جکارتہ (جیوڈیسک) انڈونیشیا کی پولیس نے کہاہے کہ اْس نے دو مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے، جن کی شناخت چین کے نسلی مسلمان گروپ ایغور کے ارکان کے طور پر ہوئی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں پولیس نے بتایا کہ یہ دونوں عسکریت پسند وسطی سْلاویسی کے علاقے میں فائرنگ کے ایک تبادلے کے دوران مارے گئے۔ انڈونیشی پولیس وہاں ملک کے سب سے زیادہ مطلوب انتہا پسندوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
حکام کا خیال ہے کہ ایغور شدت پسندوں کا ایک گروپ مقامی عسکریت پسندوں کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرنے کے لیے انڈونیشیا پہنچا تھا۔