ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف نیویارک میں مظاہرین کا کفن باندھ کر احتجاج

New York protesters

New York protesters

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں صدارتی امیدوار کے ری پبلکن خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نیویارک میں مظاہرین نے کفن باندھ کر احتجاج کیا۔

امریکا میں صدارتی امیدوار کے ری پبلکن خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ نیویارک میں درجنوں مظاہرین نے ٹرمپ آرگنائزیشن کے ہیڈکواٹر کے باہر ڈونلڈ ٹرمپ کے نفرت انگیز بیانات کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین ٹرمپ ٹاور کے سامنے کفن لپیٹ کر سڑک پر لیٹ گئے۔

مظاہرین کا کہنا ہے تھا کہ امریکا میں اسلحہ تشدد کے واقعات میں روزانہ 90افراد ہلاک ہوتے ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ اس معاملے کو مذاق سمجھتے ہیں۔

اس سے قبل ،فلوریڈا کے شہر ٹیمپا میں بھی ٹرمپ کی ریلی کے دوران احتجاج پر مظاہرین کو باہر نکال دیا گیا تھا۔