راولپنڈی (جیوڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے گلگت بلتستان اور خیبرایجنسی میں کارروائی کرتے ہوئے آٹھ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا مارے جانے والے دہشتگرد سیاحوں اور پبلک ٹرانسپورٹ حملوں میں ملوث تھے۔
دہشتگردوں کے خلاف گھیرا تنگ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید 8 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز کے دو جوان بھی شہید ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے گلگت بلتستان میں کارروائی کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ، سیاحوں اور قراقرم ہائی ویز پر حملوں میں ملوث تین مطلوب دہشتگرد ٹھکانے لگا دیئے۔
دوران جھڑپ سیکیورٹی فورسز کے دو جوان جام شہادت نوش کر گئے۔ دوسری کارروائی خیبرایجنسی میں درمو دراب پاس کے قریب ہوئی، جہاں دہشتگردوں کو چیک پوسٹ پر حملہ مہنگا پڑگیا۔
سیکیورٹی فورسز جوابی حملے میں 5 دہشتگردوں کو ابدی نیند سلا دیا مارے جانے والے دہشتگردوں کی لاشیں پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کر دی گئیں۔