قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر قصور سلمان غنی اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے یوم پاکستان تقریبات کے سلسلہ میں گزشتہ روز دربار حضرت بابا بلھے شاہ سے ”روشن پاکستان سپورٹس سائیکل ریلی ”کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرر ائوف علی باجوہ ،ڈی ایس پی سٹی محمد اکرام خاں، ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن ملک طارق، صدر بلھے شاہ سپورٹس اکیڈمی صابر علی قصوری اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
ڈی سی او قصور سلمان غنی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یوم پاکستان تقریبات کے سلسلہ میں آج ڈسٹرکٹ قصور سے روشن پاکستان سپورٹس سائیکل ریلی شروع ہو رہی ہے جو کہ لاہور ، گوجرانوالہ ، گجرات ، جہلم ،تحصیل گجر خاں ،راولپنڈی سے ہوتی ہوئی ایوان قومی اسمبلی پر اختتام پذیر ہوگی اور وہاں پر 23مارچ یوم پاکستان کی تقریب میں سپورٹس سائیکل ریلی ڈسٹرکٹ قصور کی نمائندگی کریگی۔
روشن پاکستان سپورٹس سائیکل ریلی کا مقصد پاکستان کے تاریخی دن 23مار چ کو اچھے اور احسن طریقے سے خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ یوم پاکستان تقریبات کو بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منا رہی ہے اور یہ سائیکل ریلی بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ کھلاڑی بہترین پرفارمنس دیکر ضلع قصور کا نام روشن کرینگے بعدازاں کھلاڑیوں کی کامیابی کیلئے دعائے خیر بھی کی گئی۔