وزیر آباد (جیوڈیسک) این اے سو ایک وزیر آباد میں پی ٹی آئی کرے گی آج عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ۔ جلسہ کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں جبکہ بڑا سٹیج بھی بنا دیا گیا۔
کپتان کے کھلاڑی ڈھول کی تھاپ پر جلسہ گاہ میں بھنگڑے ڈالتے رہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی سیکورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب صبح سے ہونے والی بارش نے جلسے کے رنگ پھیکے کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے مقررہ وقت تین بجے سے بڑھا کر پانچ بجے شام کر دیا گیا ہے۔ عمران خان انتخابی مہم کے دوران آج تیسری مرتبہ اس حلقے میں خطاب کے لیے آ رہے ہیں۔
این اے 101 کا ضمنی الیکشن 22 مارچ کو ہو گا۔ ن لیگ کے جسٹس (ر) افتخار چیمہ، پی ٹی آئی کے محمد احمد چٹھہ اور پی پی پی کے اعجاز چیمہ ایڈووکیٹ میدان میں ہیں۔