گجرات : ضلع گجرات میں تین روزہ انسداد پولیو مہم ختم ہو گئی ہے، تیسری اور آخری دن انسداد پولیو ٹیموں نے 1لاکھ 34ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے جبکہ تین دن کے دوران مجموعی طو ر پر 4لاکھ 33ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے۔
ان خیالات کا اظہار ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر قیصر نذیر نے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے پہلے دن 1لاکھ 44ہزار دوسرے دن 1لاکھ 55ہزار اور تیسرے دن 1لاکھ 34ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے۔
انہوںنے بتایا کہ 17سے 18مارچ تک دو روزہ فالو اپ مہم چلائی جائے گی اور اگر کوئی بچہ پولیو سے بچائو کے قطرے پینے سے محروم رہ گیا تو اسے ویکسین پلائی جائے گی۔