کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم سے منحرف ہونے والے سابق رہنما اور سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال آج پھر اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں اہم شخصیت ان کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرے گی۔
مصطفیٰ کمال کی 3 مارچ کو کراچی آمد کے بعد سے شہر کی سیاست میں بھونچال آگیا ہےاور ایم کیو ایم سے ناراض ہونے والے رہنما ان کی نئی پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔
ڈاکٹر صغیر، وسیم آفتاب، افتخارعالم اور رضا ہارون کے بعد آج کوئی نیا چہرہ مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شامل ہوگا جس کے لئے آج شام 7بجے ڈیفنس میں واقع رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے جب کہ انیس قائمخانی کا کہنا ہے کہ آج قوم کو سرپرائز دیں گے۔
واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال 3 مارچ کو انیس قائمخانی کے ہمراہ دبئی سے وطن واپس آئے تھے اور اسی روز انہوں نے ایم کیو ایم قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنی نئی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا۔