کیلفورنیا (جیوڈیسک) پیری باس اوپن کے چوتھے راونڈ میں رافیل نڈال اور الیگزینڈر زیوروف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ اٹھارہ سالہ جرمن کھلاڑی نے پہلا سیٹ سات چھ سے اپنے نام کیا۔
رافیل نڈال نے دوسرے سیٹ میں چھ صفر سے کامیابی سمیٹی۔ اسپینش اسٹار نے تیسرا اور فیصلہ کن سیٹ ٹائی بریکر پر جیت کر کواٹر فائنل میں قدم رکھ دیے۔
عالمی نمبر ایک نواک جوکوچ نے اسپین کے فلسیانو لوپز کو شکست دے کر فائنل ایٹ میں جگہ بنا لی۔