حبیب آباد (رشید احمد نعیم سے) نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان پنجاب کا اجلاس زیر صدارت ندیم خان ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ندیم خان نے کہا کہ ملک پاکستان میں پہلی دفعہ حکومتی سطح پر خواتین کے حوالے سے کوئی بہتر قوانین سامنے لائے گئے ہیں۔ اِن قوانین کی حمایت کی بجائے کچھ فرقہ پرست عناصر اِس کی مخالفت کر رہے ہیں ۔ہم اِس قانون کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں اور پاکستان کے اندر خواتین کی ہر شعبہ ِزندگی میں برابری کے حقوق کی جدوجہد کی حمایت کریں گے۔
اِس موقعہ پر مرکزی صدراین ایس ایف پاکستان صابر علی حید رنے کہا کہ ہم اِس بات پہ یقین رکھتے ہیں کہ ہمارے پاکستان کی اخلاقی اورثقافتی روایات ہمیشہ سے ترقی پسند رہی ہیں ہم کسی بھی قسم کی مغربی اخلاقیات کا درس نہیں دیتے بلکہ ہمارے ملک کی اپنی اخلاقیات ہیں جوکہ ہمیشہ سے مثبت رہی ہیں جب تک اِس ملک سے جاگیرداروں اورامریکہ کے دلال حکمرانوں سے نجات حاصل نہیں کی جاتی عورت ہمیشہ پسماندہ رہے گی۔
۔ہم اِس ملک کے طبقاتی نظام کو ختم کرکے برابری اورمساوات کا نظام قائم کریں گے ۔جس کے اندر اِس ملک میں بسنے والے تمام انسانوں کو مساوی حقوق دیئے جائیں گے ۔این ایس ایف پاکستان اِس ملک میں طبقاتی نظام ِتعلیم کے خلاف اورطلبہ یونین کی بحالی کی جدوجہد میں مصروف ِعمل ہے اورہم اِس جد وجہد کو ضرور کامیابی سے ہمکنارکریں گے ۔این ایس ایف اِس ملک کو ایک آزاد، خوددار اور خود مختار ملک بنانے کی جدوجہ میںہمیشہ ہراول دستے کاکرداراداکرتی رہے گی۔