ڈی پی او تبدیل ہو گیا چوریوں کا سلسلہ جاری

Shop Equipment Theft

Shop Equipment Theft

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ڈی پی او تبدیل ہو گیا چوروں کا سلسلہ جاری اڈا حسین آباد میں 6 دکانوں کی لوکھوں روپے کی نقدی اور سامان چوری کر کے لے گئے۔

تفصیل کے مطابق کروڑ لعل عیسن اور گرد نواح میں ڈکیتیوں اور چوروںکا راج گزشتہ ایک سال میں درجنوں وارداتیں رونما ہوئیں لیکن کروڑ پولیس ایک بھی واردات تلاش کرنے میں ناکام رہی تفصیل کے مطابق گزشتہ رات کروڑ سے تین کلو میٹر کے فاصلے پر اڈا حسین آباد میں نامعلوم چوروں نے لعل عیسن زرعی مرکزنوراہی کے دکانوں کی چھت پھاڑ کر اندر داخل ہوئے اور سیف الماری توڑ کر نقدی دو لاکھ روپے مالیت اور دولاکھ مالیت کی زرعی ادویات اور اجناس جبکہ قریبی دوکانوں خورشید زرعی سروس کی دکان کے تالے توڑ کر دراز سے 40 ہزار نقد جبکہ ملحقہ علی موبائل اینڈ ڈریس شاپ کے تالے توڑ کر یو پی ایس بیٹری ،سلائی مشین 70 کے قریب سلے اور بغیر سلے سوٹ اور نقدی ایک لاکھ روپے لے اُڑے ،جس پر وہاں کے درجنوں افراد شدید احتجاج کرتے ہوئے کروڑ پولیس آئے روز ہونے والی چوری کی وارداتوں پر قابوں پانے میں ناکام رہی ہے انہوں نے نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ،جنرل سیکٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ ،نے اڈا حسین آباد پہنچ کر ہونے والے نقصان پر افسوس کرتے ہوئے وارداتوں کو ٹریس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔