مشرف کو کم از کم بحیثیت شخصیت با کردار ہونا چاہیے وہ ملک سے راہ فرار ڈھونڈ رہے ہیں، اویس نورانی صدیقی

Karachi

Karachi

کراچی: جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پنپنے والی جمہوریت فوج اور امریکہ کے مفادات کے زیر اثر ہے، ایک سابق جنرل جس پر غداری کے سنگین جرم کا مقدمہ چل رہا ہے، جس پر بلوچستان کے ایک معزز سردار کے قتل کا مقدمہ درج ہے، بارہ مئی کے دن کراچی میں خون کی ہولی کھیلنے کے بعد کہنا کہ آج لوگوں نے ہماری طاقت دیکھ لی یہ جنرل مشرف کا کردار ہے، قاتل، جابر اور ملک دشمن جنرل کو حفاظتی راستہ دیا جا رہا ہے، جمہوریت اور پارلیمنٹ ان کے آگے گھٹنے ٹیک چکی ہے، عدلیہ کو ایک معصوم عاشق رسول ۖ غازی ممتاز قادری کا جر م اتنا اہم اور سنگین لگا کہ اس نے قانون تقاضے پورے کیئے بغیر رات کے اندھیرے میں اس عاشق رسول کو پھانسی دے دی، اب خود یہی عدلیہ ایک غدار وطن کا فرار کا راستہ دے رہی ہے، مسلسل کئی سال سے اس کیس کی پیشیاں کی جا رہی ہے۔

کیس کو طول دیا جا رہا ہے اور مجرم ہسپتال میں مزے کر رہا ہے، افسوس کا مقام ہے کہ پالیمنٹ، عدلیہ اور اس سمیت تمام منسلک ادارے اس معاملے سے جان چھڑا رہے ہیں،صوبہ بلوچستان کے دورے کے بعد امام شاہ احمد نورانی صدیقی کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والے اعلی سطح اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ مشرف کو کم از کم بحیثیت شخصیت با کردار ہونا چاہیے وہ ملک سے راہ فرار ڈھونڈ رہے ہیں، شائد پاکستان کی زمین بھی ایک غدار کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہے، آرٹیکل 6کا طعنہ دینے والے خود بھی کسی تیسرے ہاتھ کے زیر اثر ہیں، ایک سابق جنرل آج بھی اتنی اہمیت رکھتا ہے کہ ملک کا کوئی قانون انہیں پابند سلاسل نہیں کر سکتا۔

کیسے کہا جائے کہ فوج کا سیاسی ونگ بند ہوچکا ہے؟وفاق اور ادارے ایک صفحے پر نہیں بلکہ مشترکہ مفادات پر جمع ہیں،مشرف کا باآسانی ملک سے باہر نکلنا جموریت کی شکست ہوگی،اس موقع پر جمعیت علماء پاکستان کراچی ڈویژن کے ناظم اعلیٰ محمد مستقیم نورانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان اور اہل سنت کی تمام نمائندہ جماعتیں بیس مارچ کے دن کراچی میں درگاہ عالم شاہ بخاری سے کراچی پریس کلب تک مارچ کریں گی، ناموس رسالت مارچ کے ساتھ ہی کراچی میں دفاع ناموس رسالتۖ تحریک کا باقائد لائحہ عمل پیش کیا جائے گا، جمعیت علماء پاکستان نے ڈھائی سال کی مستقل حکمت عملی اور پالیسی بنالی ہے، اس موقع پر کراچی ڈویژن کے نائب صدر محمد امین نورانی اور جوائنٹ سیکرٹری اسلم عباسی بھی موجود تھے۔