ڈیرہ کوٹلہ : ترجمان ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ چوہدری شفیق لنگڑیال نے کہا ہے کہ ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ ایم پی اے، چوہدری شبیر احمد کوٹلہ امیدوار ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر اور چوہدری آصف رضا 24 گھنٹے علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی بے لوث، بلاتفریق خدمت میں مصروف عمل ہیں 3 سالہ دور اِن کی عملی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے حلقہ این اے 107 میں اربوں روپے کے منصوبہ جات تعلیم، صحت، مواصلات کی بہتری کے لئے لازوال اور تاریخ ساز کارنامے سرانجام دے رہے ہیں۔
جبکہ ایم پی اے چوہدری شبیر اور امیدوار ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر اپنی اپنی سطح پر عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہے چوہدری آصف رضا ڈیرہ پر مصروف رہتے ہیں علاقہ میں امن و امان کا قیام اور بیروزگاری کا خاتمہ انہی کا مرہون منت ہے ڈیرہ کوٹلہ عملی طور پر پبلک سیکرٹریٹ بن چکا ہے جہاں سے عوام کے اجتماعی اور انفرادی مسائل بلاتفریق حل ہو رہے ہیں انشاء اللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی اسی طرح جاری رہے گا۔