کوٹلہ ارب علی خان (چوہدری فیصل گجر) ترجمان ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ چوہدری شفیق لنگڑیال نے کہا ہے کہ ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ، ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ، امیدوار ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر اور چوہدری آصف رضا 24 گھنٹے علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی بے لوث، بلاتفریق خدمت میں مصروف عمل ہیں۔3سالہ دور اِن کی عملی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے حلقہ این اے 107 میں اربوں روپے کے منصوبہ جات تعلیم، صحت، مواصلات کی بہتری کے لئے لازوال اور تاریخ ساز کارنامے سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ایم پی اے چوہدری شبیر احمداور امیدوار ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر اپنی اپنی سطح پر عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہے ۔چوہدری آصف رضا ڈیرہ پر مصروف رہتے ہیں علاقہ میں امن و امان کا قیام اور بیروزگاری کا خاتمہ ان کی ہی مرہون منت ہے ڈیرہ کوٹلہ عملی طور پر پبلک سیکرٹریٹ بن چکا ہے جہاںسے عوام کے اجتماعی اور انفرادی مسائل بلاتفریق حل ہو رہے ہیں انشاء اللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی اسی طرح جاری رہے گا۔
کوٹلہ ارب علی خان(چوہدری فیصل گجر+مہر جلال شائق )بسم اللہ آٹو سٹور لنگڑیال چوک کوٹلہ پر دن دیہاڑے چوری کی واردات،25ہزار نقدی،گاڑی اور موٹر سائیکل کے کاغذات چوری کر لئے گئے۔تھانہ ککرالی میں نامعلوم افراد کے خلاف تحریری درخواست دے دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ایم ڈی بسم اللہ آٹو سٹور لنگڑیال چوک کوٹلہ چوہدری محمد رضوان کوٹلہ نے صحافیو ں کو بتایا کہ گزشتہ روز میں ساتھ والی دکان میں بیٹھا ہوا تھا کہ دن دو بجے کے قریب نامعلوم افراد نے میری دکان کے غلے کا تالا توڑ کر مبلغ 25ہزار روپے نقدی،میری سوزوکی آلٹو کا ر JU187جس کے انجن نمبرR195702ماڈل 2005کے کاغذات،اور ہنڈا سی ڈی 70جس کے چیسز نمبر JC754214اور انجن نمبر4523475ہیں چوری کر لئے گئے میں نے تھانہ ککرالی میں تحریری درخواست دے دی ہے مگر ابھی تک نہ تو میری چوری برآمد کی گئی ہے اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹلہ ارب علی خان(چوہدری فیصل گجر)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)میں بالآخر اڑھائی سال کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں اتحاد ہو گیاہے، دھڑے بندی ختم کرتے ہوئے دونوں فریقین نے کمیٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے متفقہ مسودے پر دستخط کر دیئے ہیں، جس کے بعد تنظیم کے تمام اختیارات یونیفیکیشن کمیٹی نے سنبھال لئے، کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ایم ضیاء الدین کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین کے علاوہ دونوں دھڑوں کی قیادت افضل بٹ اور رانا عظیم اور ان کے نمائندوں نے شرکت کی ، یونیفیکیشن کمیٹی کے سیکرٹری سی آرشمسی کے مطابق افضل بٹ نے مرکزی دفتر کی چابیاں کمیٹی کے چیئرمین ایم ضیاء الدین کے حوالے کر دیں، اس موقع پر کمیٹی کے اراکین اور مبصرین رحیم اللہ یوسفزئی ، حسین نقی، ناصر زیدی ، فوزیہ شاہد، طارق عثمانی شریک تھے، رانا عظیم کے نامزد کردہ نمائندوں شمیم شاہد ، اشفاق ساجد ، ضیاء الحق نے معاہدے پر دستخط کئے جبکہ افضل بٹ کی معاونت خورشید عباسی اور لالہ اسد پٹھان نے کرتے ہوئے دستاویزپر دستخط کئے اور بتایا کہ رانا عظیم طبیعت کی ناسازی کے باعث قدر ے تاخیر سے پہنچیں گے اسی دوران رانا عظیم مرکزی سیکرٹریٹ پہنچے مگر طبیعت کی خرابی کے باعث ایم ضیاء الدین کی سربراہی میں کمیٹی نے ان کا گاڑی کے پاس جا کر استقبال کیا جہاں انہوں نے کمیٹی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسودے پر دستخط کئے اس موقع پر انہوں نے بعض امور سے کمیٹی کو آگاہ کیا جس پر کمیٹی نے انہیں یقین دلایا کہ تمام تنظیمی امور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے سرانجام دیئے جائیں گے ، چیئرمین کمیٹی ایم ضیاء الدین نے اس فیصلے کو تاریخ ساز قرارد یتے ہوئے کہا کہ پی ایف یو جے صحافیوں کے حقوق اور آزادی صحافت کی ضمانت اور شاندار ماضی رکھنے والی تنظیم ہے جس کی طاقت اور یکجہتی کے سامنے حکومتوں کو گھنٹے ٹیکنے پڑے لیکن دھڑے بندی کے باعث نہ صرف تنظیم کی ساکھ تباہ ہوئی بلکہ صحافیوں کے حقوق بھی دائو پر لگ گئے ، تاہم آج دھڑے ختم ہونے پر ملک بھر کے صحافی مبارکباد کے مستحق ہیں ، انہوں نے فریقین کو یقین دلایا کہ کمیٹی پی ایف یو جے کے تنظیمی معاملات کو مکمل طورپر آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے چلائے گی اور شفاف انتخابات کے ذریعے ذمہ داریاں منتخب نمائندوں کے حوالے کر دے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر +مہر جلال شائق )ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت راہنما مسلم لیگ ن امیدوار وائس چیئرمین یونین کونسل ککرالی”چوہدری عنصر شیراز ”روپیری کی والدہ محترمہ وفات پا گئیں۔مرحومہ کو سینکڑوںسوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ سید گلزار حسین شاہ خطیب اعظم جاگل شریف نے پڑھائی ،نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی ۔نماز جنازہ میںشرکت کرنیوالوں میں چوہدری آصف رضا کوٹلہ، امیدوار چیئرمین یونین کونسل ککرالی چوہدری فیاض مہر ککرالی،نومنتخب وائس چیئرمین یونین کونسل ککرالی چوہدری ساجد حسین ککرالی، حاجی چوہدری خادم حسین بنیاں ، ملک فاروق اعوان ایڈووکیٹ آچھ، چوہدری امین عاصم سینئر صحافی کوٹلہ،چوہدری آصف عدالت کوٹلہ،چوہدری مدثر علی چیمہ ککرالی، ملک محمد علی خیالی ،ملک مرید حسین روپیری،ماسٹر اعجاز کالس ،ماسڑ مظہر حسین کالس،ماسٹر چوہدری محمد اصغر سدوال کلاں،ڈاکٹر خادم حسین روپیری،ڈاکٹر ظفر اقبال جاگل،چوہدری علی شان ،چیئرمین حاجی محمد اکرم،محمد یونس سمیت دیگر معززین علاقہ نے بھر پور شرکت کی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹلہ ارب علی خاں ( چوہدری فیصل گجر +مہر جلال شائق )تھانہ گلیانہ کی ہر دلعزیز ممتازنوجوان سیاسی وسماجی شخصیت ”ملک آفتاب اعوان ”آف جھا نٹلہ سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ آئے ہیں ،ایئرپورٹ پر دوست احباب نے انکا شاندار استقبال کیا ،آپکا شمار تحصیل کھاریا ں کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات میں ہوتا ہے ،آپ نہایت خوش اخلاق اور ملنسار شخصیت کے حامل ہیں ،اندرون بیرون ممالک اپنا وسیع حلقہ احباب رکھتے ہیں ،پاکستان میں قیام کے دوران مختلف تقاریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور مختلف سیاسی امور پر دوست احباب سے تبادلہ خیال کریں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹلہ ارب علی خاں (سروے رپورٹ : چوہدری فیصل گجر +مہر جلال شائق ) محکمہ صحت لمبی تان کر سو گیا ۔۔۔دفاتر میں ہی بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی جاتی ہے ۔۔۔۔ڈی سی او صاحب ایک نظر ادھر بھی ۔۔۔۔۔۔؟؟؟بنیادی مرکز صحت چڑیاولہ کی حالت انتہائی مخدوش ،ادویات ناپید ،عملہ کی کمی ، بلڈنگ و چار دیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،مریضوں کو آئے روز مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،بار بار نشاندہی کے باجود اس ہسپتال کے ساتھ محکمہ صحت سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے ،ای ڈی او ہیلتھ گجرات اس ہسپتال کا دورہ کریں تاکہ انہیں اصل صورت حال سے واقفیت حاصل ہو سکے اور اہلیان کے مریضوں کی مشکلات کو ختم کیا جائے ،ہسپتال کی بلڈنگ قائم ہوئے کئی سال گزر گئے ہیں اب مذکورہ ہسپتال کی چھتوں سے سیمنٹ ہسپتال میں آئے ہوئے مریضوں و عملہ کے اوپر گرتا ہے اور سریے صاف دکھائی دے رہے ہیں ،اس ہسپتال کی بلڈنگ کی ریپئرنگ کی فوری ضرورت ہے ،بنیادی مرکز صحت چڑیاولہ میں روزانہ سینکڑوں مریض ادوایات و چیک اپ کیلئے آتے ہیں لیکن انہیں مناسب بنیادی طبی سہولیات فراہم نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے انہیں پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے ،اس ہسپتال میں بنیادی طبی سہولیات ،سمیت ایم بی بی ایس ڈاکٹر کی خالی اسامی کو بھی پر کیا جائے اور اس ہسپتال کی طرف فوری توجہ دی جائے ،ہسپتال کی بیرونی دیواربھی گری ہوئی ہے ،مال مویشی ہسپتال کے اندر با آسانی داخل ہو سکتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر +مہر جلال شائق )بھمبر ڈی ایچ کیوہسپتال میں ناکارہ گردوں کے مریضوں کیلئے وی آئی طرز کا ” ڈائیلاسیزسنٹر” چل رہا ہے جہاں مستحق مریضوں کا فری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ان خیالات کا اظہار چنار فری ڈائیلاسز سنٹر ضلع بھمبر آزادکشمیر کے ایکٹو صدر چوہدری عبد الرشید نے صحافیوں کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ مخیر حضرات کے تعاون سے چلایا جا رہا ہے جس میں زکواةو خیرات کے عطیات مخیرحضرات ہمیں سالانہ ممبر شپ کی صورت میں فراہم کرتے ہیں روزانہ کی بنیادپر اس ادارہ کے اخراجات لاکھوں روپے میں ہیں اس میں مکمل میرٹ پر کام ہوتا ہے کسی بھی قسم کی سفارش وغیرہ سے پاک ہے جب کوئی شخص یا مریض رابطہ کرتا ہے تو انتظامیہ کی طرف سے رجسٹریشن نمبر دیا جاتا ہے اور باقاعدہ رسید جاری کی جاتی ہے ۔رجسٹریشن کے بعد مریض یا اس کے لواحقین باری کے سٹیٹس کا کسی بھی وقت پتہ لگا سکتا ہے ر جسٹریشن کے بعد جوں ہی متعلقہ مریض کا کا نمبر آتا ہے اسکو فون پر اطلاع دی جاتی ہے ،ڈائیلاسز سنٹر میں آئے ہوئے مریض کے لیبارٹری ٹیسٹ ڈائیلاسز اور لاری اڈہ سے مریض کو پک اینڈڈراپس کی سہولت بھی فری مہیا کی جاتی ہے ،اس وقت پورے ضلع بھمبر کے مریض ،گجرات ضلع کے رجسٹرڈ مریض اور دیگر ضلعوں سے بھی مریض مستفید ہو رہے ہیں ،انتظامیہ چنار فری ڈائیلاسز بھمبر مخیر حضرات کو ”چنار فری ڈائیلاسز سنٹر” کے وزٹ کی دعوت دیتی ہے آئیے مریضوں سے ملاقات کر کے اس سنٹر کی خدمات دیکھیں بھمبر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ناکارہ گردوں کے مریضوں کو کس طرح فری طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں گردے کے مریض اور وزٹرمزید معلومات کیلئے اس نمبر0300-5338296 پر رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔