دبئی (جیوڈیسک) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف دوسری بار پاکستان سے باہر چلے گئے۔ کراچی سے آج رات چار بجے روانہ ہوئے اور غیر ملکی پرواز ای کے 611 کے ذریعے دبئی پہنچے۔
پرویز مشرف سخت سیکیورٹی میں دبئی ایئر پورٹ سے وی آئی پی گیٹ سے باہر ؤئے اور کارکنان استقبال کیلئے انتظار کرتے رہ گئے۔
سابق صدر پرویز مشرف کو 4 گاڑیاں رن وے پر لینے آئیں اور سخت سیکیورٹی میں رہائش گاہ پہنچے ۔ دوران سفر سابق صدر انتہائی پر سکون تھے اور ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔
دبئی میں ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم جنرل پرویز مشرف کا طبی معائنہ کرے گی جس کے بعدعلاج کے لیے امریکا روانگی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
روانگی سے پہلے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ علاج کرا کے وطن آ کر عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کریں گے۔