کراچی (جیوڈیسک) جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکال کر انہیں بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت ملنے پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سابق صدر کو فون کیا۔
انہوں نے پرویز مشرف سے ان کی خیریت دریافت کی۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔
ڈاکٹر عشرت العباد جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں گورنر سندھ کے عہدے پر فائز ہوئے اور ان کے قریبی رفقاء میں ان کا شمار ہوتا تھا۔