کروڑ لعل عیسن (تحصیل رپورٹر) مقامی وکیل کی جانب سے ٹی ایم اے کروڑ کے سابق سلاٹر ھاؤس کی 50لاکھ روپے کی مالیت کی ایک کنال چار مرلہ اراضی پر قبضہ کی کوشش، ٹی ایم اے حکام اور عملہ نے بروقت پہنچ کرکوشش ناکام بنا دی۔
ٹی ایم اے کے ریکارڈ کے مطابق 1945سے اُس وقت کی ٹاؤن کمیٹی کے زیر قبضہ چلی آرہی ہے جس پر مذبحہ خانہ قائم تھا مقامی وکیل عظمت علی خان سیہڑ کے مطابق جگہ اُن کے نام ایڈ جسٹ ہوچکی ہے ،جس کے کاغذات ان کے پاس موجود ہیں۔
تفصیل کے مطابق مقامی وکیل عظمت علی خان سیہڑ نے ٹی ایم اے کروڑ کے سابق سلاٹر ہاؤس کی ایک کنال چار مرلہ اراضی جس کی مالیت 50لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ،1945سے ٹی ایم اے اُس وقت کی ٹاؤن کمیٹی کے زیر قبضہ ہے ،یہاں پر 40سال تک مذبحہ خانہ رہا جوکہ چند سال قبل اہل محلہ کے احتجاج پر یہاں سے شفٹ کردیا گیا۔
اطلاع ملتے ہی ایس ڈی او ذکاء اللہ خان عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچکر کام بند کرا دیا بعد ازاں ایڈمنسٹیریٹر تنویر یزدان خان بھی ٹی ایم اے آفس پہنچ گئے ،عظمت علی خان سیہڑ ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ جگہ انکو ایڈجسٹ ہو چکی ہے جس کے کاغذات ان کے پاس موجود ہیں۔
ذکاء اللہ خان ایس ڈی او کے مطابق اگر ایڈجسٹ ہوئی ہے تو یک طرفہ اور جعلی ہے اس میں ٹی ایم کو فریق نہیں بنایا گیا،جس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔شہریوںنے سرکاری املاک پر قبضہ کی کوشش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سرکاری زمین کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔