بھارتی یونیورسٹی میں پاکستان کا یوم آزادی اہم دن کی فہرست میں شامل

List

List

مدھیہ پردیش (جیوڈیسک) مدھیہ پردیش کی ایک یونیورسٹی نے پاکستان کے یوم آزادی کو اہم دن کی فہرست میں شامل کر لیا۔

ساگر شہر میں واقع ڈاکٹر ہری سنگھ گور یونیورسٹی کے دو ہزار سولہ کے اہم دنوں کی فہرست میں چودہ اگست بھی شامل ہے جو کہ پاکستان کی آزادی کا دن ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ چودہ اگست کو پاکستان کی یوم آزادی کی مناسبت سے ہی اہم دن قرار دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا پر خبر آنے مختلف حلقوں کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔