کراچی (جیوڈیسک) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن و امان کا کریڈٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے، اہداف کے حوالے سے جو کامیابیاں حاصل کی گئیں انہیں مزید مستحکم اور آگے بڑھایا جائے گا۔
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے اے ایس ایف کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں اُن کا کہنا تھا کہ اے ایس ایف کے جوان ہر چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے، اس کا کریڈٹ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے۔
انہوں نے اے ایس ایف کے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ہر عمل آپ کے ادارے کی پہچان بنے گا، ابھی اور آگے بڑھنا ہے، حاصل کردہ اہداف کو مزید مستحکم کرنا ہے۔