ڈیرہ اسماعیل خان (سید توقیر زیدی) الیکشن کمشن آف پاکستان نے تحصیل درابن کے ناظم اور نائب ناظم کے چنا کو معطل قرار دینے کا اعلامیہ جاری کردیا۔
الیکشن کمشن آف پاکستان کے جائنٹ سیکریٹری عطا الرحمان کی جانب سے جاری اعلامیہ نمبر f549 2015-eis PECکے مطابق تحصیل درابن کے کسان امیدوار تاج محمد کی نامزدگی سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کی پٹیشن نمبر 31/2016کی روشنی میں تحصیل کونسل درابن کے ناظم اور نا ئب ناظم کے الیکشن کو معطل قرار دیا گیا۔