راجن پور(اسپیشل رپورٹر) روحانی بزرگ حضرت خواجہ غلام فرید کی مزار پر عقیدت مندوں کا تانتا بندھ گیا،موسم بہار اور نشتر گھاٹ پل کی تعمیر سے لوگ قافلوں کی شکل میں کوٹ مٹھن کا رخ کر رہے ہیں مگر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اوقا ف کی طرف سے زائرین کو کسی قسم کی سہولیات فراہم نہیںکی جارہی، دربار سے ملحقہ کمال فرید پارک کو میونسپل کمیٹی نے تالا لگا رکھا ہے جس سے دور دور سے آنے والے زائرین اپنی بسیں سڑک کنارے پر کھڑی کرنے پر مجبور ہیں،۔
پارک میں گاڑیوں کی پارکنگ طعام و قیام کے لئے وسیع جگہ تھی جس کے بند ہونے سے اب گاڑیوں کا سڑک کنارے کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متا ثر ہورہی ہے جبکہ ریڑھی بانوں کا کاروبار بھی ٹھپ ہو گیا،۔