ضلع کورنگی میں برساتی نالوں کی صفائی ،انسداد تجاوزات اور خصوصی صفائی مہم کے لئے بلدیہ کورنگی کے تحت لائحہ عمل تیار

SHAH FAISAL ZONE DMC KORANGI KARACHI

SHAH FAISAL ZONE DMC KORANGI KARACHI

کراچی : بلدیہ کورنگی کا صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر ضلع کورنگی میں برسات سے قبل برساتی نالوں کی صفائی سڑکوں ،فٹ پاتھوں سے تجاوزات کے خاتمے اور خصوصی صفائی وستھرائی مہم کے حوالے سے اقدامات کو مزید تیز کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو کی صدارت میں بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے سربراہان کے اجلاس میں بلدیہ کورنگی کے تحت جاری عوامی خدمات کے ھوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کے احکامات پر بلدیہ کورنگی کے تحت صفائی وستھرائی ،انسداد تجاوزات اور صفائی وستھرائی کی مہم کو مزید تیز کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا ۔

اجلاس میں بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے محکماجاتی افسران کو ہدایت کی کہ بلا تعطل بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے محکمانہ کارکردگی کو فعال بنایا جائے انہوں نے کہاکہ ضلع کورنگی کو مسائل سے پاک بنا نے کے لئے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کئے جائیں ٹریفک کی روانی میںحائل شاہراہوں سے تجاوزات اور رکاٹوں کا فوری خاتمہ کے لئے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن چلا نے کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہاکہ بلا تفریق تمام تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ یقینی بنا کر علاقائی خوبصورت میں اضافہ اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا ئیں گے اجلاس میں طے کیا گیا کہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری انتظامات کو مزید تیز بنا یا جائے اور مستقل بنیادوں پر علاقائی سطح پر صحت مند ماھول قائم کیا جائیگا ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو نے کہاکہ برسات سے قبل ضلع کورنگی کے تمام چھوٹے اور بڑے برساتی نالوں کو مکمل نگرانی میں صفائی یقینی بنا ئی جائے نالوں اور سرکاری اراضی پر تجاوزات ،غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں ۔