نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربات کی مذمت کرتے ہوئے ایسے اقدامات کو نا قابل قبول قرار دیے دیا۔
اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربات کی شدید مذمت کی ہے اور متفقہ طور پر جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تجربات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
بیان میں شمالی کوریا کے اتحادی چین سمیت دیگر ممالک نے شمالی کوریا کو اقوام متحدہ کی خلاف وزی کرنے سے اجتناب کرنے پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ کا یہ ردعمل شمالی کوریا نے حالیہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائلوں کے تجربے کے بعد سامنے آیا ہے۔