کوئٹہ (جیوڈیسک) سپرنٹنڈنٹ انجنئیر پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ بلوچستان محمد اصغر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں زیر زمین پانی کی سطح چالیس فیصد تک ختم ہو چکی ہے اور باقی 60 فیصد پانی کی سطح تیزی سے گرتی جا رہی ہے۔
یہ بات انھوں نے پانی بچاوٴ (زندگی بڑھا) کے عنوان سے نکالی جانے والی ریلی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ریلی میں جعفرآباد و نصیرآباد کے تمام ضلعی آفیسران نے شرکت کی انھو ں نے کہاکہ ہم سب کو مل کر پانی کو محفوظ بنانا ہو گا۔
اگر پانی کو محفوظ نہ بنایاگیا تو ہم اپنے اور اپنی آنے والی نسلوں کے ساتھ زیادتی کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے حکومت مقامی سطح پر ڈیم بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے تاکہ بارانی پانی کو بھی محفوظ بنایا جاسکے اور بلوچستان خشک سالی سے بچ سکے۔