دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی خواتین کھلاڑی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئی بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ راج نے 16، وینیتھا نے 2، مندھانہ نے 1، کور نے 16، کرشنا مرتھی نے 24، گوسوامی نے 14، پاٹل نے 3، جبکہ پانڈے نے صرف 10 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ناہیدہ خان اور سدرہ امین اوپننگ کرنے آئیں۔
ناہیدہ نے 3 چوکوں کی مدد سے 15 گیندیں کھیل کر 14 رنز بنائے اور پانڈے کی گیند پر کور کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئیں۔ سدرہ نے 3 چوکوں کی مدد سے 26 گیندیں کھیل کر 26 رنز بنائے اور گیاکوڈ کی گیند پر بولڈ ہو گئیں۔ بسمہ معروف 5 رنز بنا کر کور کی گیند پر گوسوامی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئیں۔
منیبہ نے 1 چوکے کی مدد سے 15 گیندیں کھیل کر 12 رنز بنائے۔ ارم جاوید نے 2 چوکوں کی مدد سے 14 گیندیں کھیل کر 10 رنز بنائے اور گوسوامی کی گیند پر راج کے ہاتھوں کیچ ہو گئیں۔ اسماویہ 5 رن بنا کر اور ثناء میر بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہو گئیں۔ بعد ازاں 16 اوورز کے بعد بارش کے باعث دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم میں میچ روک دیا گیا تھا۔ جسے پاکستان نے ڈک لوئس میتھڈ کے تحت 2 رنز سے جیت لیا ہے کیونکہ 16 اوورز تک کا ٹارگٹ 76 رنز تھا۔