ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی صحت اور تعلیم مہیا کرنا ریاست کی اولین ذمہ ادری ہے، جس میں موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے الٹا سرکاری سکولوں کی نجکاری کر کے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی۔
کرپٹ حکمران دونوں ہاتھوں سے ملکی دولت کو لوٹ رہے ہیں ، سرکاری درس گاہوں کی کمی کو پرائیویٹ سیکٹر پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے،کل مشرف نے نواز شریف کو سیف پیسج دیا آج نواز شریف نے مشرف کو دیکر ادھار چکا دیا،کوئی بھی معاشرہ یا قوم تعلیم کے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی، معیاری تعلیم سے ہی ہم نوجوان نسل کی بہتر تربیت کا فریضہ سرانجام دے سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے بارانی پبلک سیکنڈری سکول ماڈل ٹاون ٹیکسلا کی افتتاح تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا ، غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ اسوقت ملک میں تین کروڑ بچے زیور تعلیم سے محروم ہیں،بدقسمتی سے ہمارے حکمران بجائے اسکے کہ پسماندگی کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادا کرے الٹا ہزاروں سرکاری سکولوں کی نجکاری کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے ، انکا کہنا تھا کہ جمہوریت کے نام پر عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ایسی جمہوریت پر ہم لعنت بھیجتے ہیں،جس میں کروڑوں بچے غربت کے باعث تعلیم جیسی نعمت سے محروم رہیں اور حکمران تمام وسائل ااپنی عیاشیوں پر خرچ کریں ،قوموں ، معاشروں ،کی ترقی کا دارومدار صرف تعلیم ہے ،پرنسپل سکول منیر احمدکا کہنا تھا کہ ادارے میں آکسفورڈ لیول کی تعلیم دی جائے گی،تقریب سے خالد فرید ،کونسلر بلدیہ ٹیکسلا سید مہتاب حسین شاہ نے بھی خطاب کیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض جمیل احمد ادا کر رہے تھے، اس موقع ہر کونسلر بلدیہ ٹیکسلا ملک محمد پرویز ، کونسلر سید عترت حسین شاہ ، پی ٹی آئی ٹیکسلا سٹی کے حاجی زاہد رفیق کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔