دہلی (جیوڈیسک) بھارت جس نے کاما سترا جیسی فلمیں تو دے دیں تھیں مگر اس نے جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم ’اسپیکٹر‘ کو سینسر کر دیا کہ اس میں بوس وکنار ہیں جو بھارتی ناظرین کے لیے مناسب نہیں ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے’ اے ایف پی‘ نے ممبئی میں ’سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکشن‘ کے چیئرمین کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلم سے دو ایسے مناظر حذف کر دیے گئے ہیں جن میں اداکاروں ہم آغوش ہوتے دکھایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمار اکام فلم کی ریٹنگ کے مطابق اسے سینسر کرنا ہوتا ہے اور ہم نے وہی کیا ہے۔ بھارت میں اسپیکٹر فلم کی اسکریننگ کا آغاز جمعہ 18 مارچ سے ہوا ہے۔ انڈین فلم بورڈ نے اس فلم کودیکھنے کےلئے 12 برس سے کم عمر بچوں کے لیے والدین کی رہنمائی لازمی قرار دی ہے۔