سندھ حکومت کا ہولی پر عام تعطیل کا اعلان

Holi

Holi

کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر جمعرات 24 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے ترجمان کے مطابق ماضی میں صرف ہندوؤں کو ہولی پر چھٹی دی جاتی تھی‘ یہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ہولی پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت پہلے ہی 23مارچ کو عام تعطیل کااعلان کرچکی ہے‘ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں ایک قرار داد منظور کی گئی تھی جس میں ہولی، دیوالی اور ایسٹر کے موقع پر اقلیتوں کو چھٹی دیئے جانے کا کہا گیا تھا۔