کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے پیر آباد میں اپنے باپ کو آگ لگا کر مارنے والی بیٹی گرفتار کر لی گئی۔ ملزمہ کا کہنا ہے کہ اس کا باپ اور بھائی اسے غیر اخلاقی کام کرنے پر مجبور کرتے تھے۔
لیاقت آباد ویمن اسٹیشن کے لاک اپ میں موجود عائشہ کو اپنے باپ کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا تو دعویٰ تھا کہ اورنگی ٹاؤن پیر آباد کی رہائشی عائشہ نے شادی کرنے سے منع کرنے پر اپنے باپ کو مٹی کا تیل چھڑک کر جلا ڈالا لیکن عائشہ کچھ اور کہانی سناتی ہے۔
عائشہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسے گرفتار نہیں کیا بلکہ اس نے خود گرفتاری دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے اقبال جرم کی روشنی میں مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اس کے بھائی کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔