کراچی : بلدیہ کورنگی کا برساتی نالوں کی صفائی کے ساتھ نالوں پر قائم تجاوزات، غیر قانونی تعمیرات اور سیوریج لائنوں کے کنکشن کے خاتمے کے لئے گرینڈ آپریشن کا اعلان، نالوں میں سیوریج لائنوں کی کنکشن اور تعمیرات و تجاوزات کی وجہ سے نالوں کی صفائی میں مشکلات کے ساتھ صحت مند ماحول کے قیام میں بھی رکاوٹ کا باعث بن رہا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا کہ برساتی نالوں کے ساتھ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا کر ضلع کورنگی میں صحت مند ماحول کا یقینی بنا نے کے لئے بلدیہ کورنگی کے تحت تمام علاقوں میں اقدامات جاری ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ علاقائی سطح پر برساتی پانی کی نکاسی کے لئے بنائے گئے برساتی نالوں کی میں سیوریج لائنوں کے کنکشن ڈالنے اور کوڑا کرکٹ پھنکنے کے ساتھ نالوں پر تجاوزات اور تعمیرات سے گریز کریں تاکہ نالوں کی مستقل بنیادوں پر صفائی کے ساتھ دوران برسات برساتی پانی کی با آسانی نکاسی اور نالوں کی آفادیت کو قائم رکھ کر علاقائی سطح پر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جا سکے۔
ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کی ہدایت پر متوقع برسات سے قبل برساتی نالوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے تحت شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں جاری نالوں کی صفائی کے کاموںکا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں کی صفائی کے عمل کو تیز کیا جائے اور ضلع کورنگی کے تمام نالوں کی صفائی کو یقینی بنا کر نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا یا جائے بعد ازاں شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے متعلقہ ذمہ داران کو ہدایت کی کہ گلیوں اور محلوں کیساتھ مساجد وامام بارگاہوں اور درسگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ دیگر بلدیاتی انتظامات کو بہتر بنا نے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔