کراچی (جیوڈیسک) ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ آپریشن صرف جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے ہے، مذہبی اور سیاسی جماعتیں جرائم پیشہ افراد کو اپنی صفوں میں جگہ نہ دیں۔
آل پاکستان سیکورٹی سروسز ایسوسی ایشن کے 70 رکنی فود نے رینجرز ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ وفد نے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبرسے ملاقات کی۔ ڈی جی رینجرز نے امن و امان اور آپریشن سے متعلق بریف کیا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کسی ایک پارٹی کے خلاف نہیں ہے۔ آپریشن صرف جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے ہے۔ مذہبی اور سیاسی جماعتیں جرائم پیشہ افراد کو اپنی صفوں میں جگہ نہ دیں۔
سیکورٹی کمپنیز قانون نافذ کرنیوالوں سے معلومات شئیر کریں۔ سیکورٹی کمپنیز کے وفد نے رینجرز کے قیام امن کے اقدامات کو سراہا۔