نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کی عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے پولینڈ کی اگنسیکا رڈوانسکا کو پیری باس ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ہرا دیا ہے۔
امریکا میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں سرینا ولیمز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے حریف کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور پورے میچ میں اپنی گرفت کو مضبوط کئے رکھا۔
امریکا کی عالمی نمبر ایک نے پولینڈ کی کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور سات چھ سے ہرایا۔ ایونٹ کے فائنل میں سرینا ولیمز کا مقابلہ بیلا روس کی وکٹوریا آزارینکا کیساتھ ہوگا۔