بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) الیکشن کمیشن آزادکشمیر، ووٹر لسٹوں کی تیاری کے حوالے سے ٹائم فریم میں اضافہ کرے، 15 روز میں ووٹر لسٹوں کا مکمل ہونا ناممکن ہے ہزاروں افراد ووٹروں لسٹوں کی تیاری کے دوران ووٹ بنوانے سے محروم رہ گئے ہیں۔
مستقل پتے پرووٹ کے اندرا ج کیلئے NOC کے بارے معلو ما ت کی کمی سے بھی لو گ الجھ کر رہ گئے ہیں الیکشن کمیشن ووٹ اندرا ج کے ٹا ئم فر یم میں اضا فہ کر کے بھر پور تشہیر ی مہم بھی چلا ئے ان خیا لا ت کااظہار چو ہدر ی امجد یوسف ضلعی امیر جماعت اسلا می بھمبر نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آزادکشمیر کی طرف سے عوام الناس کے ووٹ اندارا ج کیلئے دیا گیا ٹا ئم انتہا ئی قلیل ہے15روز میں ووٹوں کا صحیح انداراج نا ممکن ہے ووٹوں کے جلد بازی میں اندرا ج کے باعث حلقہ بھمبر سما ہنی اور بر نا لہ میں ہزا روں لو گ ،اپنے ووٹ اندرا ج کر نے محرو م رہ گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے معلوما تی تشہیر نہ ہو نے کے باعث لوگ NOCسسٹم میں الجھ کر رہ گئے ہیں اور ووٹ اندرا ج کرا نے سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ ہما را مطا لبہ ہے کہ الیکشن کمیشن ووٹ اندرا ج با رے معلو ماتی تشہیر کر ے اور مز ید 15روز ٹا ئم فر یم میں توسیع کی جائے۔۔۔