بنگلور (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو سات وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی، آندرے فلیچر نے 84رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
بنگلور میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیتا ور سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی گئی ،لیکنسری لنکا کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین پرفارم نہ کرپائے، کپتان میتھیوز کی بیس رنز کی اننگز بھی اس میں شامل تھی،ساتویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے پریرا نے 40 رنز کی اننگ کھیل کر اسکور کو معقول بنانے کی کوشش کی،اُن کی 29 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے سے سجی اننگز نے سری لنکا کا اسکور مقررہ اوورز میں 9و کٹ پر 122رنز تک پہنچایا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے سیموئیل بدری نے تین اور براوو نے دو وکٹیں حاصل کیں،جواب میں ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں حاصل کرلیا، ہیمسٹرنگ پرابلم کے سبب کرس گیل بیٹنگ کرنے نہیں آئے لیکن اُن کی کمی آندرے فلیچر نے اپنی جارحانہ بیٹنگ سے پوری کردی۔اُنہوں نے 64 گیندوں پر چھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 84رنز بنائے۔
آندرے رسل نے بھی ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے بیس رنز اسکور کیے،ایونٹ میںیہ ویسٹ انڈیز کی مسلسل دوسری کامیابی ہے۔