اسلام آباد (جیوڈیسک) چترال میں برفباری ہلاکت خیز بن گئی۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، لینڈ سلائیڈنگ سے 8 طالب علم لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ اب تک برف کے تودوں میں دبے 2 طالب علموں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں مارچ کے مہینے میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں اب تک 86 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 101 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 240 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹییز کو نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔