پی آئی اے کی نجکاری دیانتدار ملازمین سے زیادتی ہے ‘ کامن لیگ

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پی آئی اے نجکاری منصوبہ قومی مفادات کیخلاف ہے کیونکہ قومی اداروں کی بیرونی سرمایہ کاروں کو فروخت قومی دولت کی بیرون ملک منتقلی کا باعث بنے گی ۔ یہ بات دی کامن لیگ کے کنوینر شجاع الرحمن نے پی آئی اے نجکاری منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے پی آئے اے نجکاری منصوبے کو پی آئی اے سے مخلص ووفادار ملازمین کیساتھ نا انصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مخصوص طبقات و افراد کے مفادات اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے فائدے کیلئے قومی ایئر لائن کی نجکاری کسی طور مناسب نہیں ہے اسلئے پی آئی اے کی نجکاری کی بجائے اس قومی ادارے کو منافع بخش اور مسافروں کیلئے مفید و باسہولت بنانے کیلئے کامیابی سے چلنے والی ایئر لائنز سے مشاورت و رہنمائی یا معاوضہ پر خدمات مستعار لی جانی چاہئیں تاکہ خسارہ کا شکار یہ ادارہ منافع بخش صنعت کا درجہ حاصل کرلے جبکہ پی آئی اے کی اوورہالنگ اور نقائص و خامیوں کی اصلاح کرکے اس ادارے کو حقیقی معنوں میں منافع بخش و مفید قومی ادارہ بنانے کیلئے ہماری پیشہ ورانہ و ماہرانہ تجاویز بلا معاوضہ حاضر ہیں جن کی مدد سے حالات میں درستگی لاکر پی آئی اے کی نجکاری سے محفوظ رہا جاسکتا ہے