کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرکٹ کے میدان میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست نئی بات نہیں بلکہ پرانی روایت ہے اسلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پر قوم کو افسوس کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اس بات پر فخر کرنا چاہئے کہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کوشکست دی ہے۔
گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکارامیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے ورلڈٹی ٹوئنٹی میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی فتح پر ٹیم اور قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے ناسور سے پاکستان کاکوئی ادارہ محفوظ نہیں ہے تو کرکٹ ٹیم کس طرح سے محفوظ رہ سکتی ہے جبکہ کرکٹ سٹہ بازی کا کھیل بن چکا ہے اور تعصبات و اقربا پروری کے تحت ٹیم میں شامل کئے جانے والے کھلاڑی اس حوالے سے خاصے معروف ہیں اسلئے جواریوں کے حواریوں سے فتح کی امید اور قومی تشخص و ناموس کی حفاظت کی توقع یقینا دانشمندی نہیں کہلائی جاسکتی ۔