راجہ صداقت خان ہائیکورٹ آزادکشمیر کے جج تعینات

 High Court

High Court

مظفر آباد (جیوڈیسک) معروف قانون دان راجہ صداقت خان ایڈووکیٹ کو ہائی کورٹ آزادکشمیر کاجج تعینات کر دیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق راجہ صداقت خان ایڈووکیٹ کو ہائی کورٹ آزادکشمیر کاجج تعینات کیاگیاہے۔ دوسری جانب آدم افضل خان ایڈووکیٹ نے راجہ صداقت کی بطور جج تعیناتی کو چیلنج کرنے کا کہاہے۔

ان کا کہنا ہے کہ راجہ صداقت تعیناتی پرانی سمری پر کی گئی۔ پہلی سمری پر شیراز کیانی ایڈووکیٹ کو ہائی کورٹ کا جج تعینات کیا جا چکا ہے۔