لاہور (نامہ نگار) یونین کونسل کے سابق ناظم میاں مظفر محمود سیال نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ بے لوث خدمت ہی ہماری حکومت کا طرہ امتیاز ہے، ملک بھر میں تعمیر و ترقی کے نئے منصوبے شروع کر کے قوم کا معیار زند گی بلند کیا جا رہا ہے اور میاں برادران انسانیت کی خدمت کر کے تاریخ رقم کر نا چاہتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیو ںسے اپنی رہا ئش گاہ میںایک ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔
اس موقع پرماسٹراقبال انجم،ملک محمدعمرریاض،حافظ نو رمحمد،چیئرمین یونین کونسل میاں محبو ب احمد،میاںنورمحمد،نمبردارمیاںسلطان محمود،جنرل کونسلرمیاںحبیب الرحمن سیال اوردیگرمسلم لیگی سینئرراہنماء بھی موجودتھے۔انہوںنے مزیدکہاکہ ہم نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی ترجمانی کی ہے، ہرخاص و عام کے مسائل کے حل کیلئے انکے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔