کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں فرینٹیئرکور اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 12 شرپسندوں کو ہلاک کردیا ہے، ملزمان ملزمان ٹارگٹ کلنگ، فورسز پر حملوں اور دیگر جرائم میں ملوث تھے۔
ایف سی ترجمان کےمطابق کوہلو میں فرنٹئیرکور نے حساس اداروں کے ساتھ سرچ آپریشن کیا، اس دوران کالعدم تنظیم کے شرپسندوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 12 شرپسند ہلاک ہوگئے، ہلاک شرپسند، ٹارگٹ کلنگ، فورسز پر حملوں، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہم کمانڈر بھی ہلاک ہوا ہے، ایف سی ترجمان کے مطابق کارروائی تاحال جاری ہے، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ساتھیوں سمیت فورسز کے گھیرے میں ہے اور فائرنگ جاری ہے۔