خیرپور ناتھن شاہ میں جسقم کی کال پر شہر بھر میں مکمل شٹر بند ہڑتال

JSQM STRIKE

JSQM STRIKE

خیرپور ناتھن شاہ (فياض جعفري) جسقم رہنما مقصود قریشی اور سلمان ودھو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری خلاف سندھ بھر کی طرح خیرپور ناتھن شاہ میں بہی مکمل شٹر بند ہڑتال کی گئی۔شہر کے متعدد علاقوں ککڑ، خانپور جونیجو، گوزو، تھلو، کولاچی سمیت کئی علاقوں میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے۔

جب کہ سڑکوں پے ٹریفک بہی معمول سے کم رہی۔اس موقعے پر جسقم کے سیکڑوں کارکنان سڑکوں پے نکل پڑے اورجسقم خیرپور ناتھن شاہ کے تحصیل صدر آصف علی کھوسو، علی حسن گاڈہی ، اسماعیل سومرو اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرے کیے۔

اس موقعے پر کارکنان نے جسقم کے مرکزی رہنمامقصود قریشی اور سلمان ودھو کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔دوسری طرف کسی بہی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کا گشت جاری ہے اور متعدد علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

03152515800